اپریل میں سیمنٹ کی فروخت میں 40.4 فیصد اضافہ

News / By TheATeam90

لاہور: آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے مہینے میں سیمنٹ کی مقامی اور بیرونی فروخت میں 40.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ اضافہ اپریل 2020 کے مقابلے میں ریکارڈ کیا گیا اور ماہرین کے مطابق کورونا وبا کے معاشی اثرات کے باوجود یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

رواں سال اپریل میں 4.9 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈ ہوئی جو کہ گزشتہ سال اپریل میں 3.5 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔

ترجمان آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسیشن کے مطابق اس سال ماہِ رمضان میں بھی سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا جو کہ عمومی طور پر کنسٹرکشن کے لحاظ سے ایک جمود کا مہینہ ہوتا ہے۔

Stay tune with The A Team for updates or to get information about top real estate projects.

>> Previous Post
Recent Posts
Categories