سی پیک کا جنوبی روٹ رواں دورِ حکومت میں مکمل کیا جائے گا

News / By TheATeam90

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مواصلات مُراد سعید کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے جنوبی روٹ کی تکمیل اگلے دو سالوں میں کردی جائے گی۔

وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جہاں اُن کا کہنا تھا کہ کویٹہ ویسٹرن بائی پاس، ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس، زیارت موڑ یا ہرنائی روڈ پراجیکٹس ایک بہت بڑا سنگِ میل ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس دورِ حکومت میں صوبے کے 3300 کلومیٹر روڈ نیٹ ورک کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ژوب تا خضدار پراجیکٹ پر کام شروع ہو چکا ہے جبکہ ڈی آئی خان تا ژوب پراجیکٹ پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔

Stay tune with The A Team for updates or to get information about top real estate projects.

>> Previous Post
Recent Posts
Categories