اسلام آباد: وزیرِ خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے حکومت مُلک کی معاشی و معاشرتی ترقی کے لیے کوشاں ہے اور اِس ضمن میں ہر طرح کے اقدامات لے رہی ہے۔
وہ منگل کے روز وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عُمر ایوب سے ملاقات کررہے تھے جہاں اُن کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے اپنے بیرونی ڈیویلپمنٹ پارٹنرز کو بھی انگیج کررہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کا بیشتر حصہ زراعت پر مبنی ہے اور اس سیکٹر کی تبدیلی کے لیے سنجیدہ اقدامات لیے جا رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اور خود مختار بنانے کے لیے مائیکرو کریڈٹ لون کا اجراء بھی جلد کیا جائے گا۔
Stay tune with The A Team for updates or to get information about top real estate projects.