ایس بی پی کی اسکیم کے تحت 521 سولر پراجیکٹس کا آغاز

News / By TheATeam90

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر باقر رضا کا کہنا ہے رنیوایبل انرجی فنانسنگ سکیم کے تحت بینکوں نے 521 سولر پراجیکٹس کو 36 ارب روپے جاری کردیئے ہیں۔

وہ ایک ويبینار سے خطاب کررہے تھے جہاں اُن کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے 850 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ایسے چیلنجوں کا مقابلہ کررہا ہے جن کے لیے ماحول دوست منصوبوں کی اشد ضرورت ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایسے ماحول دوست منصوبوں کے لیے بینکوں کی جانب سے رقوم کا اجراء پاکستان کو اس قابل بنائے گا کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کر سکے۔

Stay tune with The A Team for updates or to get information about top real estate projects.

>> Previous Post
Recent Posts
Categories